राष्ट्रीय

Blog single photo

کانشی رام کی برسی پر مایاوتی نے گلہائے عقیدت پیش کیا

09/10/2019

کانشی رام کی برسی پر مایاوتی نے گلہائے عقیدت پیش کیا
لکھنؤ، 09 اکتوبر (ہ س)۔ 
 بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کانشی رام کی برسی پر انہیں خراج عقےدت پیش کیا۔ اس موقع پر بی ایس پی لیڈروں نے لکھنؤ میں بی ایس پی کے ذریعہ وی آئی پی روڈ میں قائم کانشی رام اسمارک استھل پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ، جہاں بہوجن ہیرو کانشی رام گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔
 کانشی رام کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ کانشی رام جی جانتے تھے کہ نسل پرست او ر تنگ نظر طاقتیں بی ایس پی موومنٹ کو چیلنجز دیتی رہیں گی، جس کا سوجھ بوجھ سے مقابلہ کرکے آگے بڑھنا ہے، جس کی بہترین مثال یوپی ہے۔ 
اس کے بعد مایاوتی نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ دہلی میں گرودوارہ رکاب گنج روڈ پر واقع پریرنا کےندر میں اور لکھنؤ میں بی ایس پی حکومت کے ذریعہ وی آئی پی روڈ پر واقع عالیشان اسمارک استھل کی تقریبات میں میں بہوجن ہیرو کانشی رام جی کوگلہائے عقیدت پیش۔ ان کے خوابوں کو شرمندہ ٔتعبیر کرنے کا عزم۔
بی ایس پی سربراہ نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ بامسیف، ڈی ایس 4 اور بی ایس پی موومےنٹ کے بانی کانشی رام جی کو آج ان کی برسی پر بی ایس پی کی طرف سے ملک و بالخصوص یوپی میں متعدد پروگراموں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مظلوموں کے حق میں ان کی جدوجہدتھی، ووٹ ہمارا، راج تمہارا نہیں چلے گا۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top