राष्ट्रीय

Blog single photo

دہلی میں اب 800 روپے میں کورونا کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوگا

30/11/2020

 دہلی میں اب 800 روپے میں کورونا کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوگا
نئی دہلی ، 30 ستمبر (ہ س)۔ دہلی میں کورونا وبا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے درمیان ، ریاستی حکومت نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں دوتہائی کمی کردی ہے۔ اس کٹوتی کے بعد دہلی میں اب صرف 800 روپئے میں یہ ٹیسٹ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ ابھی 2400 روپئے میں کیا جا رہا تھا۔

 وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی شرح کو کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگرچہ سرکاری اداروں میں ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں ، لیکن اس سے نجی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرانے والوں کو مدد ملے گی۔

دہلی حکومت کے اس فیصلے کے بعد اگر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا نمونہ گھر پر جمع کیا جائے تو 1200 روپئے ادا کرنا ہوں گے۔ 

 ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد



 
Top