राष्ट्रीय

Blog single photo

گذشتہ 24 گھنٹوں میںچھتیس گڑھ میں 1648 نئے کورونا مریض

03/12/2020

رائے پور ، 3 دسمبر (ہ س)۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، چھتیس گڑھ میں 1648 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 21 متاثرہ افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2919 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل 1001 مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 17749 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذریعہ کل رات گئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت رائے پور میں ایک بار پھر نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، یہاں کل 177 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار


 
Top