राष्ट्रीय

Blog single photo

تلنگانہ کے جمی کنٹہ پولیس تھانے کو قومی سطح پر دسواں مقام

03/12/2020

تلنگانہ کے جمی کنٹہ پولیس تھانے کو قومی سطح پر دسواں مقام

حیدرآباد، 3 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے جمی کنٹہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو قومی سطح کا اعزاز حاصل ہوا۔ جمی کنٹہ پولیس اسٹیشن کو ملک بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اسٹیشنوں کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل کیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ فہرست میں اس پولیس اسٹیشن کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ 

پچھلے سال بھی کریم نگر کے چوپڈینڈی پولیس اسٹیشن  کو قومی سطح پر آٹھویں مقام پر تھا۔ پولیس تھانوں کی کارکردگی کو موثر بنانے اور فعالیت کو فروغ دینے کیلئے مرکزی حکومت ہر سال ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کرتی ہے۔ 

اسی سلسلے میں سال 2020 میں بھی دس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اسٹیشنوں کی ایک فہرست جاری کی گئی۔ جبکہ پہلا مقام ریاست منی پور کے ضلع توبال میں نانگ پوکسکئی پولیس اسٹیشن کو پہلا مقام حاصل ہوا۔ وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی نے قومی سطح پر دسواں مقام حاصل کرنے پر متعلقہ پولیس تھانے کے عملے کو مبارکباد پیش کی اور اسے دیگر پولیس تھانوں کو بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

ہندوستھان سماچار۔ 






 
Top