राष्ट्रीय

Blog single photo

مہاراشٹر میں کورونا کے 4830 نئےمعاملوں کی شناخت

01/12/2020

ممبئی ،یکم دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹرا میں منگل کے روز ریاست میں 4930 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے اور 24 گھنٹوں میں 95 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صوبہ میں آج کورونا کے مجموعی طور پر 890098 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں ممبئی کے 15078 فعال کورونا مریض شامل ہیں۔
وزیر صحت راجیش ٹوپے نے منگل کے روزصحافیوں کو بتایا کہ آج ریاست میں 6290 کورونا مریض مکمل طور پر صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو واپسچلے گئے ہیں۔ اب تک ریاست میں 1828826 کورونامتاثرین پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1691412 کورونا متاثرین مکمل طو ر پر صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4724692 کورونا سے متاثرہ افراد فوت ہوئے ہیں۔ ریاست میںکورونا مریضوں کا ریکوری ریٹ 92.49 فیصد اور کوروناسے ہونے والی اموات کی شرح 2.58 فیصد ہے۔ راجیش ٹوپے نے شہریوں سے کورونا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد قابو میں ہے ، لہٰذا فی الحال لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار


 
Top