राष्ट्रीय

Blog single photo

دہلی کے چیف سکریٹری کے خلاف آئی ایم اے کی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی

03/12/2020

دہلی کے چیف سکریٹری کے خلاف آئی ایم اے کی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی
نئی دہلی ، 03 دسمبر (ہ س)۔
 دہلی میں سرکاری ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو تنخواہ نہ دینے پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے ذریعہ دہلی کے چیف سکریٹری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں بنچ نے درخواست گزار سے دہلی ہائی کورٹ جانے کو کہا جہاں معاملہ پہلے سے زیر التوا ہے۔
سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ مانندر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو جون سے اکتوبر تک تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہڑتال پر جانا پڑا۔ تب عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر دائر درخواست عدالت نے پہلے ہی نمٹا دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم توہین عدالت کیس کی سماعت کرسکتے ہیں؟ مانندر سنگھ نے کہا کہ جب ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ، تب 29 اکتوبر کو جون سے اکتوبر تک تنخواہ دی گئی۔ ہمیں تنخواہ کے لئے بار بار عدالت کیوں آنا پڑتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہم اس پر کوئی حکم نہیں دیں گے۔ آپ ہائی کورٹ جائیے درخواست پہلے ہی زیر التوا ہے۔ تب منندر سنگھ نے کہا کہ عدالت کم از کم یہ احکامات جاری کرے کہ ہر ماہ تنخواہ دی جانی چاہئے۔ تب عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست خارج کردی گئی ہے ، آپ ہائی کورٹ جائیں ۔
 ہندوستھان سماچار


 
Top