अंतरराष्ट्रीय

Blog single photo

ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل

09/10/2019

ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل
انقرہ ،09اکتوبر (ہ س )۔
شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، کسی بھی وقت ترک فورسز شام کے سرحدی علاقے میں داخل ہوسکتی ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردغان کے معاون کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ترک اور شامی باغی فورسز جلد شام میں آپریشن کا آغاز کریں گی۔ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرئین ا?رمی کے ساتھ مل کر شام کی سرحد جلد پار کریں گی، اس موقع پر ترکی نے اپنا بھاری جنگی ساز و سامان علاقے میں پہنچا دیا ہے۔ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 نومبر کو امریکا کادورہ بھی کریں گے۔
ہندوستھان سماچار




 
Top