क्षेत्रीय

Blog single photo

مغربی بنگال میں شدید بارش ، موسم سرما کی آہٹ

09/10/2019

مغربی بنگال میں شدید بارش ، موسم سرما کی آہٹ
کولکاتہ، 09 اکتوبر (ہ س)۔ 
 وجے دشمی کے آخری دن منگل کی رات سے ہو رہی بارش سے مغربی بنگا ل میں سردی کی آمد کا احساس ہونے لگ گیا ہے۔ بدھ کی صبح تک بارش جاری ہے۔ دارالحکومت کولکاتہ کے علاوہ ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغرب مدنا پور، بردوان، بانکوڑہ، نادیہ وغیرہ ا ضلاع میں مسلسل 60 گھنٹے سے بارش ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی حالت بنی ہوئی ہے۔ 
کولکاتہ کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑی مارکیٹ میں شمار بڑابازار میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔ ایم جی روڈ، سینٹرل ایونیو ،، مٹیابرج اور خضر پور علاقوں میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ دھرم تلہ، سیالدہ، ہاوڑہ کے وسیع علاقوں کی سڑکوں پر بھی پانی بھر گیا ہے۔ اس وجہسے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الٹاڈانگا، دم دم اور کاکڑگاچھی انڈر میں پانی بھر جانے سے گاڑیوں کی نقل و حرکت تقریباً بند ہے۔ 
دسہرہ ختم ہونے کے بعد کولکاتہ کی سڑکوں پر لگے پنڈالو ںکو کھولنے اور مورتیوں کے وسرجن کرنے کی تیاریاں کی جانی تھیں، لیکن مسلسل بارش نے ان تیاریوں پر بھی لگام لگا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں کم دباو¿ سے یہ صورت حال بنی ہے۔ جنوبی بنگال کے ساتھ شمالی بنگال میں بارش ہو رہی ہے۔ اب مغربی بنگال میں آہستہ آہستہ سردی بڑھے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ابھی کم از کم 10 دن ہلکی اور درمیانے بارش ہوتی رہے گی۔
ہندوستھان سماچار


 
Top