राष्ट्रीय

Blog single photo

آسام سیلاب متاثرین میں تیسرے روز بھی راحت وریلیف کاکام جاری

08/10/2019

آسام سیلاب متاثرین میں تیسرے روز بھی راحت وریلیف کاکام جاری
دہلی،08اکتوبر(ہ س)۔
آفات سماویہ وارضیہ یہ بسااوقات بندوں کی آزمائش اورکبھی گناہوں کی پاداش میں بھی رونما ہوتے ہیں۔ اس آزمائش اورمصیبت کی گھڑی میں صبروتحمل اورانابت جہاں مصیبت زدہ اور آزمائش میں مبتلا لوگوں کے لئے ضروری ہے وہیں عام بندگان الہٰی کے لئے جواس سے محفوظ ہیں ان کی بھی آزمائش یہ ہے کہ وہ ایسے وقت میں اس عافیت وحفاظت پراللہ کا شکرادا کریں اوراپنے ستم رسیدہ ومصیبت زدہ بھائیوں کی ہرطرح سے مددکیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اعلیٰ سطحی راحتی وفد کے آسام دورے سے واپسی پرکیا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پرےس ریلیز کے مطابق اس کا اےک اعلیٰ سطحی وفد جوکئی دنوں سے مسلسل صوبہ آسام کے سےلاب متاثرین میں ریلیف اور نقصانات کا جائزہ لینے کا کام کررہا تھا کل بھی ضلع گوالپاڑہ کے متعددجگہوں کا دورہ کےا اور دورہ کے بعد آج دہلی مرکزکی طرف واپس آچکا ہے۔ مرکزی جمعےت اہل حدیث ہند کے اس اعلیٰ سطحی وفد نے امےر جماعت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کی قےادت اور نگرانی مےں سےلاب کی صورتحال کاجائزہ لےا۔ مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے دےگر ذمہ داران ناظم عمومی مولانا ہارون سنابلی، ناظم مالےات الحاج وکےل پروےز ضلعی جمعےت اورصوبائی جمعےت آسام کے ذمہ داران خصوصاًصوبائی امےر مولانا مقصود الرحمن مدنی کی موجودگی مےں سےلاب زدگان کے مابےن نقدی خوردنی اشےاء،کپڑے اوردےگر گھرےلو ضرورےات کے سامان تقسےم کئے گئے ۔ مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے اس اعلیٰ سطحی وفد نے گاںدھوا، باغ پوری، ماں گورماری، دوئی گاو¿ں، ہولی ہاماری، چنگاگوڑی، کھلوبےا،باندی دارنگ ، بالی ڈونگاموری گاو¿ں، ٹمکابوری، لکھی پورگوالپاڑہ جےسے مقامات پرراحت رسانی کاکام اعلیٰ پیمانے پر کیا۔اس کے علاوہ وفد نے مدرسہ دارالحدیث ٹمکا بوری، مدرسہ ام سلمہ للبنات بوری اورمدرسہ رےاض الجنة گول پاڑا ،مدرسہ خدیجة الکبری للبنات الاسلامیہ ٹلوپاڑہ لکھی پورہ میں بھی طلباءکے مابین کپڑے اورکمبل وغیرہ تقسیم کئے گئے ۔علاوہ ازیں باضابطہ طورپر متاثرین کی باز آبادکاری کاکام مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے منصوبے میں شامل ہے۔
ہندوستھان سماچاراویس


 
Top