क्षेत्रीय

Blog single photo

بنگلور: اگرہارا سینٹرل جیل میں سی سی بی کا چھاپہ، ممنوعہ اشیا بر آمد

09/10/2019

 بنگلور: اگرہارا سینٹرل جیل میں سی سی بی کا چھاپہ، ممنوعہ اشیا بر آمد
بنگلورو، 09 اکتوبر (ہ س)۔
 مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی ) پولیس نے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل کی قیادت میں بدھ کو علی الصبح شہر کی پرپنا اگرہارا سینٹرل جیل میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران جیل کے احاطے سے 38 چاقو، قینچی، گانجہ پینے والی چلم، موبائل فون اور سم کارڈ ضبط کئے گئے۔
اس سلسلے میں جوائنٹ پولیس کمشنر (جرائم) سندیپ پاٹل نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد آج صبح 5 بجے جیل پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران جیل میں تلاشی لینے پر موبائل فون، سم کارڈ، چاقو، گانجہ اور دیگر ممنوعہ اشیاءضبط کی گئی ہیں۔ جیل سے برآمد اشیاءکو جیل محکمہ کے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا گیا ہے اور اس کی محکمہ جاتی جانچ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مرکزی جیل میں دو سال پہلے اس وقت کے ڈی آئی جی (جیل) ڈی روپا نے بھی غیر قانونی سرگرمیوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔اس وقت پرپنا اگرہارا مرکزی جیل میں 4,000 سے زائد قیدی ہیں.
ہندوستھان سماچار



 
Top