राष्ट्रीय

Blog single photo

کسانوں کی تحریک کا شاخسانہ ،این ایچ 9 پر بھاری جام

03/12/2020


غازی آباد ، 03 دسمبر (ہ س)۔ پچھلے چھ دنوں سے جاری کسان تحریک میں کسانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ دوسری طرف ، بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) نے یوپی گیٹ پر آج ایک مہاپنچایت طلب کی ہے۔
مہا پنچایت کی وجہ سے ، این ایچ 9 (24)پر پولیس کاسخت کنٹرول ہے اور اس پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، این ایچ 9 پر صبح سے ہی جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 
 وجے نگر سے یوپی گیٹ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریںکھڑی ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی جانے والے لوگوں اور تاجروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے لمبا فاصلہ طے کرنا پڑرہاہے ۔
اس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ دہلی کی طرف جانے والے ایک شخص اشوک کمار نے بتایا کہ وہ مہاپنچایت کے پیش نظر ایک گھنٹہ قبل صبح ہی کناٹ پلیس میں اپنے دفتر روانہ ہوگئے تھے ، لیکن انہیں ہنڈن ندی کے قریب جام کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ابھی بھی جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اشوک کمار پرتاپ وہار میں رہتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار#اے صدیقی


 
Top