मनोरंजन

Blog single photo

تاپسی پنوں فلم ' رشمی راکٹ ' کیلئے تیار

21/11/2020

اداکارہ تاپسی پنوں کی فلم ' رشمی راکٹ ' ایک عرصے سے زیر بحث ہے۔ تاپسی پنوں کی فلم کھیلوں پر مبنی ہے۔ تاپسی پنوں فلم ' رشمی راکٹ ' میں گجراتی ایتھلیٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہونی تھی ، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔فلم ساز نے رواں سال نومبر میں فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا تھا۔ وہیں تاپسی پچھلے کچھ دنوں سے فلم کی شوٹنگ کی تیاریوں میں ہے اور دن رات محنت کر رہی ہے۔ فلم کیلئے بہت پسینہ بہارہی ہے۔ حال ہی میں تاپسی نے سیٹ سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں ، جس میں وہ ورزش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ان تصاویر میں، ٹرینرکی نگرانی میں ہاپنگ ،اسکیپنگ اوررننگ کرتی نظرآرہی ہیں ۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top