खेल

Blog single photo

فیلکس نے اسین بولٹ کوپیچھے چھوڑا، جیتا کیریئر کا 12 واں عالمی اعزاز

30/09/2019

فیلکس نے اسین بولٹ کوپیچھے چھوڑا، جیتا کیریئر کا 12 واں عالمی اعزاز
دوحہ، 30 ستمبر (ہ س)۔ 
 امریکہ کی عظیم ایتھلیٹ ایلیسن فیلکس نے عالمی ایتھلیٹکس چےمپئن شپ 4 ضرب 400 میٹرمکسڈ ریلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ فیلکس کا عالمی ایتھلیٹکس چےمپئن شپ میں یہ12 واں طلائی تمغہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیلکس نے اسےن بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیلکس کے عالمی چیمپئن شپ میں 12 طلائی ہو گئے ہیں، جبکہ بولٹ کے 11 طلائی تمغے ہیں۔ 
فیلکس نے اتوارکے روز تین منٹ 9.34 سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ فیلکس کے ساتھ ولورٹ لندن، کورٹنی اوجولو اور مائیکل کیری ریس میں اتریں تھیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ فیلکس نے پہلا طلائی تمغہ2005 میں اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے 200 میٹر میں تین، 400 میٹر میں ایک، 400 میٹر ریلے میں تین اور 1600 میٹر ریلے میں چار طلائی تمغے جیتے ہیں۔ دوسری طرف، بولٹ نے 100 میٹر میں تین، 200 میٹر میں چار، 1600 میٹر ریلے میں چار طلائی تمغے جیتے تھے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top