राष्ट्रीय

Blog single photo

عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اسد اویسی کی اپیل۔ بی جے پی نے بھی جھونکی طاقت

29/11/2020

عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اسد اویسی کی اپیل۔ بی جے پی نے بھی جھونکی طاقت


حیدرآباد، 29 نومبر، ( ہ س) ۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں عوام کو اپنا حق رائے دہی کا صد فیصد استعمال کرنے کی اپیل کی۔اسد اویسی نے عوام کو ماضی کے انتخابات میں ہوئی رائے شماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں حیدرآباد میں رائے شماری کا تناسب نہایت کم رہا کم رائے شماری جمہوریت کیلئے خطرناک ہے اسلئے عوام اپنے گھروں سے نکلیں اور ترقی کیلئے ووٹ کریں۔ اسد اویسی نے نوجوانوں کو اپنا حق استعمال کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے اپنا قیمتی ووٹ دیں اور اس موقع کو ضائع نہ کریں اگر انہوں نے ووٹ نہ دیا تو یہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ ترقی کیلئے بھی بڑا مسئلہ ہوگا۔ آج حیدرآباد کے بلدی انتخابات کی تشہیر  کا آخری دن تھا ہر سیاسی جماعت نے ان انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے عوام سے ان کی جماعت کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیاب بنانے کی عوام سے درخواست کی۔ ہر سیاسی جماعت کو یہ یقین ہیکہ اس مرتبہ میئر اس کا ہوگا۔اس مرتبہ گزشتہ انتخابات میں حلیف رہ چکی مجلس اتحادالمسلمین اور ٹی آر ایس کے درمیان بھی مفاہمت نہیں ہے اور بی جے پی انتخابات میں کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اس طرح  اب یہ مقابلہ سہ رخی مقابلہ بن چکا ہے سبھی کو اپنی کامیابی کا یقین ہے دیکھنا ہوگا کہ عوام ترقی کیلئے کس سیاسی جماعت پر اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار۔ 




 
Top