राष्ट्रीय

Blog single photo

اراکین پارلیمنٹ کاڈاکٹرراجندرپرسادکوخراج عقیدت

03/12/2020

نئی دہلی 3 دسمبر (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد سمیت تمام رہنماو¿ں نے سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔
برلا کے ہمراہ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ، مرکزی وزرا ارجن رام میگھوال ، وی. مرلی دھرن اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ادھیر رنجن چودھری نے سابق صدر کو خراج تحسین پیش کیا۔
لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار سنگھ نے بھی ڈاکٹر راجندر پرساد کو پھولوں کی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس پروگرام میں شریک لوگوں کو لوک سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع ڈاکٹر راجندر پرساد کی زندگی پر مشتمل ایک کتابچہ پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر کی نقاب کشائی 5 مئی 1964 کو پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں ہندوستان کے اس وقت کے صدر ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن نے کی تھی۔
ہندوستھان سماچار


 
Top