चुनावी विशेष

Blog single photo

وارانسی سے فارم منسوخ ہونے کو تیج بہادر نے سپریم کورٹ میںکیا چیلنج

06/05/2019

نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔
 وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے بی ایس ایف کے برخاست نوجوان تیج بہادر یادو نے اپنی نامزدگی خارج ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
تیج بہادر کی جانب سے پرشانت بھوشن نے عرضی دائر کی ہے۔ تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تیج بہادر یادو نے گزشتہ 24 اپریل کو آزاد اور 29 اپریل کو سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پرپرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کے پرچہ نامزدگی کے سیٹ میں خامیاںبتاتے ہوئے ان کا پرچہ مسترد کر دیا تھا۔
ہندوستھان سماچارمحمد شہزاد


 
Top