चुनावी विशेष

Blog single photo

نمو-نمو کی چھٹی ہو گی، جے بھیم آنے والے ہیں: مایاوتی

06/05/2019


بلرام پور، 06 مئی (ہ س)۔ 
 نمو-نمو والوں کی چھٹی ہو جائے گی کیونکہ جے بھیم آنے والے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد نریندر مودی کے اچھے دن چلے جائیں گے، اب اچھے دن اتحاد کے آئیں گے۔
یہ باتیں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پیر کو بلرام پور کے چھوٹے پریڈ گراو¿نڈ میں اتحاد امیدوار کے حق میں منعقد ہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ملک میں سب سے زیادہ کانگریس کی حکومت رہی ہے۔کانگریس نے ملک کی ترقی میں کچھ نہیں کیا۔اسی طرح موجودہ مودی حکومت نے بھی صرف خواب دکھانے کا کام کیا۔ مودی نے غریبوں کے بجائے سرمایہ داروں کی چوکیداری ہے۔ پورے ملک میں اتر پردیش سمیت دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں کا ملازمتوں میں ریزرویشن کا کوٹہ نامکمل پڑا ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی بغیر تیاری کے جلدی میں نافذ کیا گیا جن کے اثرات سب سے زیادہ عام آدمی پر پڑے۔
مایاوتی پریڈ گراو¿نڈ میں دوپہر 2.55 بجے ہیلی کاپٹر سے پہنچیں۔ وہاں پر موجود ایس پی، بی ایس پی کے عہدیداروں نے پھولوں کا ہا ر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ امیدوار رام شرومنی ورما نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی، ساتھ میں آئے آکاش ساونت، ستیش چندر مشرا کو نشان ہاتھی پیش کیا۔ 
ہندوستھان سماچارمحمد شہزاد


 
Top