ट्रेंडिंग

Blog single photo

سشیل کمار شندے نے کانگریس اور این سی پی کے انضمام کا اشارہ دیا

08/10/2019

سشیل کمار شندے نے کانگریس اور این سی پی کے انضمام کا اشارہ دیا
ممبئی، 08 اکتوبر، (ہ س)۔ 
 سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی دونوں تھک چکی ہیں۔ لہٰذا دونوں جماعتیں ایک ساتھ آنے پر قریب مستقبل میں غور کر سکتی ہیں۔ ممبئی میں شندے کے اس بیان کی حمایت کانگریس اور این سی پی لیڈروں نے بھی کی ہے۔
شولا پور میں اپنی بیٹی پرنیتی شندے کی انتخابی مہم کے دوران منعقدہ اجلاس سے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے سشیل کمار شندے نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی ایک ہی ماں کیگود میں کھیلے ہیں۔ یہ بات نیشنلسٹ کانگریس کے صدر شرد پوار بھی محسوس کرتے ہیں لیکن وہ اپنا درد کھل کر کہہ نہیں پا رہے ہیں۔ شندے نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول گھٹن بھراہو گیا ہے۔ اس گھٹن بھرے ماحول سے نجات حاصل کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کو ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔ 
این سی پی ممبر اسمبلی جتےندر آہواڈ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تناظر میں تمام یکسان ذہن رکھنے والی جماعتوں کو ساتھ رہنا ضروری ہے لیکن کانگریس اور این سی پی کے انضمام کا فیصلہ این سی پی صدر شرد پوار ہی لے سکتے ہیں۔ کانگریس ریاستی ترجمان سچن ساونت نے بتایا کہ سشیل کمار شندے نے عام عوام کی بات رکھی ہے۔ ان کا خود کا خیال یہی ہے، لیکن اس کے بارے میں اعلیٰسطح پر ہی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top