क्षेत्रीय

Blog single photo

الیکشن ٹرینگ پروگرام میں کورونا ضابطوں کی اُڑی دھجیاں

21/11/2020

الیکشن ٹرینگ پروگرام میں کورونا ضابطوں کی اُڑی دھجیاں 
علی گڑھ،21 نومبر (ہ س)۔ 
یکم دسمبر کو ہونے والے ایم ایل سی انتخابات پیش نظر آج علی گڑھ کے کلکٹریٹ میں الیکشن ٹرینگ پروگرام رکھا گیا جس میں ملازمین نے الیکشن کے تعلق سے اہم ٹرینگ حاصل کی وہیں اس پروگرام میں کورونا کے تعلق سے تمام ضابطوں کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔ علی گڑھ کے ڈی ایم آفس میں ہوئی اس میٹنگ میں لوگ کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اُڑاتے نظرآئے۔
 جب علی گڑھ کے چیف ڈولپمنٹ آفیسر انوننے جھا سے اس بابت پوچھا گیاتو وہ بھی اس بچتے نظر آئے، ملک میں جس طرح سے کورونا دوبارہ بڑھ رہا ہے اس میں افسران کی زیر نگرانی اس طرح کے پروگرام یقینا باعث تشویش ہیں۔
ہندوستھان سماچار




 
Top