राष्ट्रीय

Blog single photo

ڈی ڈی سی الیکشن کی آڑ میں جموں وکشمیر میں جمہوریت کا قتل کیاجارہاہے مرکزی حکومت کی غلط پالسیو ں کے خلا ف آواز اٹھانے والی قیادت کوخاموش کرنے کیلئے ایجنسیاں استعمال کی جاتی ہے /محبوبہ مفتی

29/11/2020

ڈی ڈی سی الیکشن کی آڑ میں جموں وکشمیر میں جمہوریت کا قتل کیاجارہاہے  /محبوبہ مفتی
سرینگر, 29نومبر (ہ س) -
ڈی ڈی سی الیکشن کی آڑ میں جمہوریت کاقتل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے سے ملک نہیں چلے گا۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران جب بھی بات کرتے ہیں ان کی زبان بندی کیلئے ایجنسیوں کااستعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ  جموں وکشمیرکی انتظامیہ میرے خلاف دوبرسوں سے تحقیقات میں جڑی ہوئی ہیں پر انہیں کوئی بدعنوانی کاثبوت نہیں مل پارہاہے۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ جانے کی اجازت نہ دینے کے دو دنوں کے بعد ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے پی ڈی پی صدر اور جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں اندھیر  نگری چوپٹ راج کاسلسلہ شروع کیا گیاہے۔ انتظامیہ بی جے پی کے ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہی ہے، اور ملک میں جب جمہوریت کے بر عکس حکومت کی کارکردگی پرسیاسی پارٹیوں کے لیڈران لب کشائی کرتے ہیں۔ تو انہیں ڈرانے اور دھمکانے کیلئے انفورس منٹ این آ ئی اے اور دورسری ایجنسیوں کاسہارا لیاجاتاہے۔خود حکام پچھلے دوبرسوں سے بحٰثیت وزیراعلیٰ میری کا رکردگی کاجائزہ لینے کے علاوہ بینک کھاتوں کی جانچ کررہے ہیں اور جن لوگوں کوہم انے اپنی ذاتی اراضی فروخت کی تھی، ان کے گھروں پرچھاپے ڈالے گئے خو دمرکزی وزرا جموں آکرڈی ڈی سی الیکشن مہم کے دوران دفعہ 370کو منسوخ کرکے بڑی کامیابی   کادعویٰ کرتے ہیں، اور جب370کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کرنے کے خلالف کوئی سیاسی قا ئدلب کشائی کرتاہے۔ تو اس سے ملک دشمنی کا لیبل لگا کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔روشنی ایکٹ کے تحت پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کو بدنام کرنے کی ذکرکرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہاکہ پیپلز الائنس کے امیدواروں کوالیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔ مذہبی منافرت پھیلا کرلوگوں کوڈرایادھمکایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو پیپلز الائنس کے سربراہ نے تحریری طور پرکئی معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ تا ہم صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ا ٓئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ڈی سی الیکشن کی آڑ میں جمہوریت کاقتل کیاجارہاہے،ایک طرف کوڈ آف کنڈکٹ دوسری جانب سرینگر کے میئرکاانتخاب عمل میں لایاجارہاہے۔ ایک خاتون کونسلرکوزد کوب کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کودوکھے میں رکھاجارہاہے۔ بی جے پی کے ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے کے لئے  ناجازئز استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ کم صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ زیادہ تر مودی میڈیا بن کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہاں میں ہاں ملاکرحزب اختلاف کوبد نام کرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔
(ہندوستھان سماچار)



 
Top