खेल

Blog single photo

دولت مشترکہ کھیلوں کے بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ وزارت کھیل لے گا: کرن رججو

28/09/2019

دولت مشترکہ کھیلوں کے بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ وزارت کھیل لے گا: کرن رججو
بنگلورو، 28 ستمبر (ہ س)۔ 
 بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر بترکے ذریعہ دولت مشترکہ کھیلوں کا بائیکاٹ کئے جانے کے بیان کے دو دنوں بعد وزیر کھیل کرن رججو نے واضح کر دیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ وزارت کھیل ہی لے گی۔ انگلینڈ کے برمنگھم میں ہونے والے اگلے دولت مشترکہ کھیلوں میں نشانہ بازی کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے بعد ہی بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) نے ان کھیلوںکا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی ہے۔ 
رججو جمعہ کے روز انجو بابی اسپورٹس فاو¿نڈیشن میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی کھیل ایونٹ میں کھیل کے علاوہ میں ایک بڑا پیغام بھی ہوتا ہے۔ اب بین الاقوامی کھیل میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے جب ایک بائیکاٹ علامتی طور پر اہم ہو جاتا ہے۔ 
اس وقت، میرے لئے دولت مشترکہ کھیلوں کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ اس پر آخری فیصلہ ہم کریں گے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top