राष्ट्रीय

Blog single photo

آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال معاملات میں مسلسل کمی

01/12/2020

آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال معاملات میں مسلسل کمی۔


حیدرآباد، یکم دسمبر، (ہ س)۔

ریاست آندھرا پردیش میں کورونا واقعات و اموات میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ آج ریاست میں کورونا کے صرف 685 معاملات درج کئے گئے اور صرف چار اموات ہوئیں۔ محکمۂ صحت آندھرا پردیش کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد8,68,749, ہوگئی۔ آج مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بعد کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 6,996  تک جا پہنچی۔ آج کورونا سے صحت یاب ہونے والے 1,094 افراد کو ڈسچارج کیا گیا۔ آندھرا پردیش میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8,54,396 ہوگئی جبکہ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 7,427 متاثرین زیر علاج ہیں۔ آج آندھرا پردیش میں 51,854 افراد کی کورونا جانچ کی گئ۔ 

ہندوستھان سماچار 




 
Top