राष्ट्रीय

Blog single photo

شمال مشرق میں گزشتہ24 گھنٹوں میں464 نئے کورونامریضوں کی شناخت

01/12/2020

گوہاٹی ، یکم دسمبر (ہ س) شمال مشرق کی ریاستوں میں میں گذشتہ کچھ دنوں سے کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اس کے باوجود آسام ،تریپورہ اورمنی پورکوروناکے معاملے میں سرفہرست ہیں ۔
شمال مشرق میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 464 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3,18566 ہوگئی ہے جس میں سے3,06142 مریض صحت مند ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 829 مریض مکمل طور پر صحتمندہوچکے ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 10270 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا سے اب تک 1972 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوگئے ہیں۔
آسام میں159 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 212776 ہیں جبکہ 208393 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 110 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔وہیں مختلف اسپتالوں میں 3399 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ دریں اثناء981 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔
تریپورہ میںکورونا سے متاثرہ 54 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 32692 ہیں جبکہ 31707 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 162 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیںمختلف اسپتالوں میں 595 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس دوران ، 367 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
منی پور میں135 میں نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 25045 ہے جبکہ 21566 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 165 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وہیں مختلف اسپتالوں میں 3198 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ 281 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار


 
Top