खेल

Blog single photo

رنجن مدوگلے اور کمار دھرمسینا ایل پی ایل کے ریفری اور امپائر پینل میں شامل

21/11/2020

کولمبو ، 21 نومبر (ہ س)۔ آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگلے اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر کمار دھرم سینا کو آئندہ لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے ریفری پینل اور امپائرنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
ایل پی ایل نے ایک بیانمیں کہا ، "مدوگلے جو سات ورلڈکپ کے فائنلس میں ریفری رہ چکے ہیں، جس میں 1999 ، 2003 ، 2015 اور 2019 کے ٹورنامنٹس شامل ہیں ، اب گریم لا بیرائے اور وینڈیل لا بیرائے کے ساتھ ایل پی ایل میں بھی خدمات انجام دیں گے“۔
سری لنکا کے فرسٹ کلاس میچ ریفری منوج مینڈس بھی ایل پی ایل کے میچ ریفری پینل میں شامل ہوں گے۔دریں اثنا کمار دھرم سیناجنہوںنے 2012 اور 2018 میں امپائر آف دی ایئر کے لئے آئی سی سی ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی جیتی، وہ بھی ایل پی ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔
دھرم سینا روچیرا پلیاگرگے ، رویندر ویملاسیری ، لنڈن ہنی بل اور پریگیتھ رامبکویلا کے ساتھ پینل میں شامل ہوں گے ، جو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائر س کے ممبر ہیں۔
ایل پی ایل کا پہلا سیزن اگلے ہفتے کی 27 تاریخ کو شروع ہوگا۔ تاہم ، کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ، جس کی وجہ سے اب اس کی دلچسپی قدرے کم ہوگئی ہے۔
ہندوستھان سماچار


 
Top