क्षेत्रीय

Blog single photo

غیر قانونی کالونی پر انتظامیہ کی سخت کارروائی، ہٹایا قبضہ ناجائز

21/11/2020

غیر قانونی کالونی پر انتظامیہ کی سخت کارروائی، ہٹایا ناجائز قبضہ
چھترپور، 21 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے ہرپال پور شہر میں بغیر انتظامیہ کی منظوری کے کالونائزر کے ذریعہ زرعی زمین پر پلاٹ کاٹ کر غیر قانونی کالونی بسانے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کلکٹر کی ہدایت پر سختی دکھاتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ معلوم ہو کہ گزشتہ دنوں ایس ڈی ایم نے موقع کا معائنہ کرکے تحصیلدار کو جانچ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ہفتہ کو نوگاؤں ایس ڈی ایم ونے دویدی، تحصیلدار بھانوپرتاپ سنگھ، نوگاؤں صدر پٹواری ہرنارائن شرما، آشیش پانڈے، نوگاؤں ایس ڈی او پی کمل جین، سنجے سنگھ سی ایم او نگر پریشد ہرپال پور کے علاوہ ہرپالپور تھانہ کی پولیس فورس کی موجودگی میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی کارروائی کی گئی ہے۔
دراصل شہر کے بس اسٹینڈ کے پاس بغیر انتظامیہ کی منظوری اور ڈائیورسن کے 6 ایکڑ زرعی زمین پر کالونائیزر رمیش ولد ٹھاکرداس اگروال کے ذریعہ ہری گوتم نگر کے نام سے غیر قانونی کالونی ڈیولپ کی جارہی تھی۔ جس کی شکایت کئے جانے کے بعد انتظامیہ نے پہلے موقع پر جاکر جانچ کی اور غیر قانونی کالونی بسا رہے کالونائیزر رمیش اگروال کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی، لیکن وہ کوئی بھی دستاویز پیش نہیں کر پایا اور بار بار افسران کے ذریعہ بلائے جانے کے باوجود وہ تحصیل نہیں پہنچا۔ جس کے بعد ہفتہ کو افسران نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی اس کارروائی کے دوران کالونی میں چل رہے سڑک وغیرہ کے تعمیری کام کو جے سی بی مشین کی مدد سے مخدوش کر دیا گیا۔ ایس ڈی ایم ونے دویدی نے بتایا کہ شہر میں دیگر مقامات پر بغیر انتظامیہ کی منظوری کے چل رہی اس طرح کی سرگرمیوں پر مسلسل کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی اس سخت کارروائی کے بعد شہر کے دیگر زمین مافیاؤں میں خوف طاری ہوگیا ہے۔
ہندوستھان سماچار





 
Top