राष्ट्रीय

Blog single photo

صدر جمہوریہ اور نائب صدرنے ڈاکٹر راجندر پرساد کوخراج عقیدت پیش کیا

03/12/2020


نئی دہلی ، 03 دسمبر (ہ س)۔ صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز ملک کے اولین صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کی 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’ہندوستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ڈاکٹر پرساد کے قائم کردہ آئینی اصولوں پر عمل کرے ۔‘
ملک کے پہلے صدر ، ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر ، صدر رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر راشٹرپتی بھون کے عہدیداروں نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا’ میں ملک کے پہلے صدر ، ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ آئینی حدود کی پاسداری کرے۔‘
ہندوستھان سماچار#اے صدیقی


 
Top