मनोरंजन

Blog single photo

لال کپتان کازبردست ٹریلر ریلیز ،سیف کا خطرناک انداز دکھائی دیا

24/09/2019

لال کپتان کازبردست ٹریلر ریلیز ،سیف کا خطرناک انداز دکھائی دیا
فل لال کپتان کا ٹریلر منگل کے روز ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم پروڈیوسرس نے اس ٹریلر کو’چیپٹر۔1‘ کا نام دیا ہے۔ پروڈیوسرآنند ایل رائے نے فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ آنند نے ٹوئٹر پر لکھا کہ۔’راکھ سے راکھ تک،دھول سے دھول میں، لال کپتان کے انتقام سے کوئی چھپتا نہیں، اس پر ہم یقین کرتے ہیں۔ خطرناک ہنٹ شروع ہو گیا ہے“! ۔اس کے سفر کا حصہ بنیں۔
فلم کے ٹریلر میں سیف علی خان کا زبردست لک نظر آ رہا ہے۔ فلم میں سیف ناگا سادھو کے کردار میں ہیں۔ ٹریلر میں سیف لمبے بال اور لمبی داڑھی کے ساتھ پیشانی پر بھبھوت اورلال ٹیکالگائے نظر آ رہے ہیں۔فلم کا ٹریلر سیف کے ڈائیلاگ ’آدمی کے پیدا ہوتے ہی، کال اپنے بھینسے پر بیٹھ کے چل پڑتا ہے اسے واپس لے جانے۔ آدمی کی زندگی اتنی ہی، جتنا وقت اس بھینسے کو لگا، اس تک پہنچنے میں،سے شروع ہوتا ہے۔ ٹرےلر میں سیف گھوڑے پر بیٹھ کر ایک آدمی کو گھسیٹتے ہوئے مندر کے طرف لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریلر میں سوناکشی سنہا نے بھی اپنی آواز دی ہے۔ 
فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا پوسٹر حال ہی میں جاری ہوا تھا´ فلم میں سیف کے علاوہ مانو وج، زویہ حسین اور دیپک ڈوبریال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں سوناکشی سنہا مہمان کے کردار میں نظر آئیںگی۔ فلم کے ڈائریکٹر نودیپ سنگھ ہیں۔ 
ہندوستھا ن سماچار


 
Top