ट्रेंडिंग

Blog single photo

حسینی والا سیکٹر میں نظر آئے دو پاکستانی ڈرون، الرٹ جاری

08/10/2019

حسینی والا سیکٹر میں نظر آئے دو پاکستانی ڈرون، الرٹ جاری
چنڈی گڑھ، 08 اکتوبر (ہ س)۔ 
 پنجاب میں فیروزپور کے حسینی والا سرحد پر پیر دیر رات پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرون دیکھے گئے۔ بتایا جا رہا ہے یہ ڈرون چار بار تو پاکستان کے علاقے میں اور ایک بار بھارتی علاقے میں گھسکر واپس پاکستان چلے گئے۔ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون حسینی والا بارڈر کے بی ایس ایف بی او پی بستی رام لال اور اےچکے ٹاور کے پاس جاسوسی کرنے آئے تھے۔ منگل کی صبح سے پنجاب پولیس، بی ایس ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوںکے ذریعہ مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے کہ کہیں پاکستان سے آئے ڈرون ہتھیار اور منشیات تو نہیں پھینک گئے۔ اس بات کی تصدیق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی نے کی ہے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top