मनोरंजन

Blog single photo

پی ایم نے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکباد

29/09/2019

پی ایم نے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکباد
نئی دہلی29 ستمبر(ہ س)
۔سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 28 ستمبر کو اپنا 90 واں سالگرہ منارہی ہیں۔ پی ایم نے مشہور گلوکارہ اور بھارت رتن لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔امریکہ دورے سے لوٹنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 'من کی بات' میں ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں سب سے پہلے لتا منگیشکر کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر کے اس پڑاو¿ میں آج بھی لتا دیدی فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ جانے سے پہلے لتاجی کو فون کیا۔ ہم دونوں کا بھائی بہن جیسا رشتہ ہے۔ مودی نے 'من کی بات' میں ان سے ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت کوسنایا۔ 
مرکز میں دوسری بار حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے چوتھی بار اتوار کو 'من کی بات' کی۔ مودی نے ملک کے باشندوں کوتہواروں کی مبارک باد بھی دی۔
ہندوستھان سماچار#اے صدیقی


 
Top