ट्रेंडिंग

Blog single photo

گذشتہ 10 دنوں میں ملک میں کئے گئے ایک کروڑ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ

21/11/2020

۔ ملک میں اب تک کورونا کے 13 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں
نئی دہلی ، 21 نومبر ( ہ س)۔ ملک میں گذشتہ 10 دنوں میں روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا کے 13 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1066022 سیمپلس کی جانچ کی گئی اور اس طرح ہندوستان میں کیسوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر130657808 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اوسطاً روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ سیمپلس کی جانچ سے مجموعی طور پر مثبت کیسوں کی شرح کو کم کیا جا سکا ہے اور اس طرح اس وقت اس میں فی الحال کمی دیکھی جا رہی ہے۔ پازیٹیومعاملوں کی قومی مجموعی شرح 6.93 فیصد ہے جو سات فیصد کی سطح سے کم ہے۔ جمعہ کے روز مثبت معاملات کی روزانہ کی شرح صرف 4.34 فیصد تھی۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کروائے جانے کی وجہ سے مثبت کیسوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46232 افراد کووڈ سے متاثر ہ پائے گئے ہیں۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 4.34 فیصد ہے۔ شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کووڈ کیسوں میں اضافے کے پیش نظر ، مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کو ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ پورے ہندوستان کے مقابلے میں 24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر 10 لاکھ آبادی پر مزید ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار


 
Top